بابری مسجد کا فیصلہ انے ہی والا ہے، فیصلہ کے پیش نظر تمام ریاستوں میں احتیاط برتنے اور قانون کو سخت رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ خاص طور پر اترپردیش میں مرکزی پولیس کے چار ہزار جوانوں کو بھیجا گیا ہے، وزرات داخلہ کے ذرائع نے بتایا کے تمام ریاستوں کو ایک عام مشورہ بھیجا گیا ہے۔
مشورہ میں تمام ریاستوں کو امن برقرار رکھنے اور قانون کی مضبوطی کےلیے احتیاطی قدم اٹھانے کا حکم دیا گیا ہے، اور کہا گیا کہ کوئی بھی ناخشگوار حالات بنانے نہ دیں اور سبھی سرگرمیوں پر سخت نظر رکھیں۔
وزیراعظم نریندر مودی نے بھی مرکزی کونسل کے اجلاس میں سبھی وزراء کو اس سلسلے میں بے بنیاد بیانات سے بچنے کی صلاح دے چکے ہیں، فیصلہ کے پیش نظر لاکھوں رام بھکت ایودھیا میں جمع ہو رہے ہیں، اسی لیے اترپردیش میں خاصی احتیاط برتنے کی ھدایت دی گئی ہے۔
مرکزی پولیس کے ہزاروں جوانوں کو ایودھیا بھیج دیا گیا ہے، چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی بینچ نے گزشتہ 16 اکتوبر کو سماعت پوری کر لی تھی اور فیصلہ کو محفوظ کرلیا تھا، اب 15 اکتوبر سے قبل فیصلہ انے والا ہے۔