علیگڑھ۔ 7 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے دو اسٹوڈنٹس پر مقدمہ درج کیا گیا ہے، کیونکہ انہوں نے بابری مسجد کی 27 ویں برسی پر ایک پوسٹ شیئر کیا تھا جس میں ادارہ کے کینیڈی ہاؤز کے احاطہ میں احتجاج منظم کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔ ایف آئی آر کے مطابق دونوں طلبہ کے خلاف سیول لائنس پولیس اسٹیشن میں انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کے سیکشن 67 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ یہ کارروائی بھارتیہ جنتا یووا مورچہ کے ذیلی ترجمان پرتیک چوہان کی شکایت پر کی گئی ۔