محبوب نگرمیں کل جماعتی قائدین کی آر ڈی او کو یادداشت
محبوب نگر /6 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بابری مسجد کی شہادت کے ذمہ دار مجرمین کو عبرت ناک سزا دی جائے ۔ آج 6 ڈسمبر کو بابری مسجد کی شہادت کی نسبت سے مستقر محبوب نگر پر یوم سیاہ کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ کل جماعتی مسلم قائدین رابطہ کمیٹی محبوب نگر کی جانب سے کنوینر کمیٹی محمد محسن خان کی قیادت میں ایک وفد جس میں محمد عبدالہادی ایڈوکیٹ ، سید سعادت اللہ حسینی کونسلر ، محمد محبوب کونسلرز ، مقصود بن احمد ذاکر ، محمد الیاس مجاہد ، عبدالمعبود ، سجو پہلوان ، محمد عمران شریف ، محمد عبدالصمد طاہر ، تقی حسین تقی ، احمد ثناء ، علیم صدیقی ، شیخ عبداللہ ، بابر شیخ ، محمد ریاض ، چھوٹن بھائی ، محمد سمیع ، محمد نجیب ، حافظ ادریس ، کلیم پاشاہ و دیگر نے کلکٹریٹ پہونچ کر آر ڈی او کو صدر جمہوریہ کو موسوم یادداشت حوالے کی ۔ جس میں بابری مسجد کے حاطیوں کو سخت ترین سزاء دینے کا مطالبہ کیا ۔