بابری مسجد فیصلہ، مسلم فریق سپریم کورٹ میں فیصلہ پرنظر ثانی کی عرضی داخل کی جائے گی۔

,

   

نئی دہلی: بابری مسجد۔ رام جنم بھومی حق ملکیت کیس پر سپریم کورٹ نے جو فیصلہ سنایا ہے اس عدم اتفاق کا رکھتے ہوئے مسلم فریق ریویو پٹیشن یعنی نظر ثانی کی عرضی سپریم کورٹ میں داخل کرنے کافیصلہ کیاہے۔ 17/نومبر کو منعقدہ اہم ترین اجلاس میں اس اہم ترین فیصلہ کو قطعیت دی جائے گی۔ جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی بھی اس پٹیشن کے قائل ہیں۔

ایڈوکیٹ فضیل ایوبی نے بتایا کہ مسلم پرسنل لاء بورڈ نے 17نومبر کو سبھی مسلم فریقوں کی میٹنگ طلب کی ہے۔ اس میں مشورہ کیا جائے گا کہ آگے کے لائحہ عمل کو قطعیت دی جائے گی اور پٹیشن داخل کرنے کے بارے میں غور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بابری مسجد حق ملکیت کے معاملہ میں جو کچھ ہورہا ہے وہ اس کی سابق میں کوئی مثال نہیں ملتی اور اس کے لئے ریویو پٹیشن داخل کرنے کی بھی مثال نہیں ملتی۔ فضیل ایوبی نے کہا کہ ریویو پٹیشن کا حق خود سپریم کورٹ نے ہمیں دیا ہے کہ سپریم کورٹ نے ہمیں اندرون تیس یوم میں ریویو پٹیشن داخل کرسکتے ہیں۔ کورٹ نے ہمیں اپنا یہ فیصلہ آرٹیکل 142/ کے تحت دیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ یہ غلط فہمی دور کرلینی چاہئے کہ ریویو پٹیشن فیصلہ کی مخالفت ہے، نہیں بلکہ یہ حق ہے جو خود سپریم کورٹ نے ہمیں دیا ہے ہم اس کا استعمال کریں گے۔