بابری مسجد فیصلہ نظر ثانی کی درخواست کیوں ضروری ہے؟

   

سراج انور۔چیف ایڈیٹر منتھن میڈیا ۔پٹنہ

جمعیت العلماء ہند نے بابری مسجد کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ’’درخواست نظرثانی‘‘(review petition ) دائر کی ہے ۔بعدازاں مسلم پرسنل لا بورڈ نے بھی اس مسئلے پر سپریم کورٹ سے نظرثانی کی درخواست داخل کردی ۔درخواست نظرثانی کی اپیل سے نہ تو عدالت کو کوئی پریشانی ہے اور نہ ہی ہندو سماج کو…ا س قدم سے سب سے زیادہ پریشانی سفید پوش مسلمانوں کو ہے، جس نے کبھی بابری مسجد مسئلے کو حل کرنے کی کوشش ہی نہیں کی… یہ وہ لوگ ہیں جو بابری مسجد کے انہدام کو بھی صحیح مانتے ہیں۔ان لوگوں میں سے کسی کاایک بھی اس مسئلے پرمذمتی بیان پڑھنے یا سننے کو نہیںملتا۔جبکہ سپریم کورٹ نے بابری مسجد کے اندر پہلے مورتی رکھنے اور بعد میں بابری مسجد کومنہدم کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ عدالت نے واضح طور پر کہا کہ ہے مورتی رکھنا اور مسجد کو منہدم کرنا غلط تھا۔ سنئے سفید فام مسلمانوںکو وہ کیا کہتے ہیں ؟… ’’اس ویران جگہ پر نماز کون پڑھتا ہے‘… میرے بھائی ، بحث نماز پڑھنے یا نہ پڑھنے کے بارے میں نہیں ہے… کوئی اپنے مکان میں نہیں رہتا ، اور اگر اسے قفل لگا ہوا ہے تو آپ اس پر قبضہ کرلیں گے ؟.. اسے منہدم کردینگے؟.. کیا آپ اپنا جھنڈا گاڑدینگے؟ …آئے ہم آپکو بتاتے ہیں….درخواست نظر ثانی کیوں ضروری ہے ؟
1 کیونکہ…. یہ ایک فیصلہ ہے ، انصاف نہیں۔
2 کیونکہ ….عدالت کہتی ہے کہ اگر آپ میرے حکم ، فیصلے سے مطمئن نہیں ہیں تو ، آپ 30 دن کے اندر دوبارہ سماعت کے لئے اپیل کرسکتے ہیں۔
3 کیونکہ…. یہ عدالت کا اعزاز ہے کہ ہمارے یہاں کی عدالتیں آزاد ، انصاف پسند ہیں…اسلئے عدالت کسی سنجیدہ اور حساس معاملے پر بھی فیصلہ قبول کرنے پرمجبور نہیں کرتا اور کہتا ہے کہ اختلاف رائے کی بنیاد پر دوبارہ غور کرنے کی گنجائش موجود ہے۔
4 کیونکہ…. ہم آنے والی نسل کی نظر میں مجرم نہیں بننا چاہتے ہیں… کہ فیصلہ خوشی سے قبول کرلیا گیا تھا ، یعنی مسلمان غلط تھے ..اوربابری مسجد پر ان کا دعویٰ غلط تھا۔
5 کیونکہ…. امن کی خاطر انصاف کو دوبارہ سولی پرنہ چڑھنا پڑے۔
6 کیونکہ…. سیکولر ہندستان کو یاد رہے کہ ، ہم نے انصاف کے لئے آخری دم تک لڑا تھا۔جتنی طاقت تھی ہم اتنی طاقت سے لڑ ے تھے۔
7 کیونکہ…. ملک کے اندر پھر سے اس حادثہ کو دہرایا نہ جائے…عدالت ، جموریت ، آئین ، سیکولرازم کی دھجیاں نہ اڑائی جائیں۔
8 کیونکہ…. مسجد کو منہدم کرنے والے مجرموں کو سزا مل سکے۔
9 کیونکہ…. ہم نے مسجد گنوائی ہے …. ضمیر زندہ ہے۔
10 کیونکہ… جسٹس گنگولی ، جسٹس کاٹجو ، تشار گاندھی اوردیگر سیکولر ابنائے وطن بھی اس فیصلے سے مطمئن نہیں ہیں… لہذا اس پر نظر ثانی کی درخواست ضروری ہے۔
(ترجمہ: محمد جسیم الدین نظامی)