بابری مسجد معاملہ! سپریم کورٹ کا فیصلہ مایوس کن ہے: مسلم لیگ

,

   

Ferty9 Clinic

آل انڈیا مسلم لیگ نے رائے دی کہ ایودھیا بابری مسجد کیس سے متعلق فیصلہ بہت مایوس کن ہے۔ اس رائے کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ملاپورم میں منعقدہ پارٹی کے اجلاس میں کیا۔

ایسا محسوس ہورہا ہے کہ یہ فیصلہ یک طرفہ ہے اور مسلم کمیونٹی کے ساتھ انصاف نہیں کیا گیا ہے۔

پارٹی کے سربراہ جناب حیدر علی شہاب تھانگل نے بتایا کہ اس فیصلے میں بہت سارے تضادات ہیں۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری مسٹر کے کنہالی کٹی نے میڈیا والوں کو بتایا کہ متنازعہ اراضی کو یکطرفہ طور پر ایک ہی تنظیم کو دیا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں حتمی فیصلے پر پہنچنے سے پہلے ان کی جماعت دیگر جماعتوں سے مشورے کرے گی۔