ایودھیا: بابری مسجد حق ملکیت معاملہ کے اہم فریق اقبال انصاری پر ایک بین الاقوامی خاتون شوٹر وارتکا سنگھ نے جان لیوا حملہ کردیا۔ پولیس نے وارتکا سنگھ کو حراست میں لے لیاہے۔ اقبال انصاری نے حکومت سے ان کے حفاظتی دستہ میں اضافہ کی درخواست کی۔ اقبال انصاری نے بتایا کہ میری مکان پر ایک خاتون اور کچھ مرد آئے او رام جنم بھومی بابری مسجد ملکیت معاملہ میں اپنا مقدمہ دواپس لینے پر دباؤ ڈالنے لگے۔“
اقبال انصاری نے کہا کہ اس خاتون نے خود کو وارتکاسنگھ، بین الاقوامی شوٹر کے طور پر تعارف کروایا۔اور ان سے مقدمہ واپس لینے کا مطالبہ کیا لیکن جب انصاری نے اس سے انکار کردیا تو وارتکا سنگھ ہاتھا پائی پر اتر آئی۔ اسی دوران انصاری کے سیکوریٹی دستہ نے انصاری کو بچالیا او را س کی اطلاع رام جنم بھومی پولیس اسٹیشن کو دی۔ انصاری نے کہا کہ مجھ پر جان کا خطرہ ہے، اگر مجھے کچھ ہوگیا تو اس کی ذمہ داری ضلع انتظامیہ پر ہوگی۔ انصاری نے تحریری شکایت پیش کی لیکن پولیس نے کوئی ایف آئی آر درج نہیں کیا۔