لکھنؤ: مسلم پرسنل لاء بورڈ نے آج ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ رام مندر تنازع کی لڑائی مضبوطی کیساتھ لڑکی جائے گی۔ بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا ولی رحمانی نے کہا کہ بابری مسجد کے بدلہ میں کوئی چیز نہیں لی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ثالثی کمیٹی میں بورڈ اس لئے شامل ہوا کیونکہ یہ سپریم کورٹ کا حکم تھا اور کورٹ نے ہی اس کمیٹی کی تشکیل دی تھی۔ ایسا کہا جارہاتھا کہ ایودھیا تنازعہ مقدمہ میں مسلم فریق سمجھوتہ پر غور کررہا ہے۔
بورڈ اس خبر کو مسترد کرتے ہوئے واضح کردیا ہے کہ وہ مقدمہ لڑنے کیلئے پوری طرح تیار ہے او رکسی طرح کے سمجھوتہ کی بات نہیں سوچی جارہی ہے۔ ثالثی کمیٹی سے بات چیت پر بورڈ نے واضح کیا ہے کہ وہ اس میں اس لئے شامل ہوا کیونکہ یہ سپریم کورٹ کا حکم تھا۔