بابری مسجد کیس : قوم کیلئے آزمائش کی گھڑی

,

   

Ferty9 Clinic

عوام سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے شاہی امام کی اپیل
نئی دہلی ۔ /8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جامع مسجد نئی دہلی کے شاہی امام سید احمد بخاری نے تمام ہندوستانیوں پر زور دیا کہ وہ بابری مسجد ۔ رام جنم بھومی اراضی ملکیت کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلہ سے قبل عدلیہ پر بھروسہ کرتے ہوئے صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ قوم کیلئے یہ آزمائش کی گھڑی ہے ۔ دونوں جانب صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے لیکن میں تمام ہندوستانیوں پر زور دیتا ہوں کہ وہ اپنے ضمیر کی آواز پر صبر و تحمل سے رہیں اور عدلیہ پر کامل ایقان رکھیں ۔ مجھے توقع ہے کہ فیصلہ آنے کے بعد ملک میں دستوری ترجیحات کو برقرار رکھا جائے گا اور قانون کی حکمرانی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔