لکھنؤ ۔ /16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے 1992 ء کے بابری مسجد انہدام کیس کی مزید سماعت ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سپریم کورٹ نے /8 مئی کو خصوصی عدالت کو /31 اگست تک ٹرائل کی کارروائی ختم کرلینے کی ہدایت دی تھی ۔ قبل ازیں یہ ٹرائل /20 اپریل تک مکمل ہونا تھا لیکن کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاؤن کے تناظر میں عدالتیں بند رہیں اور عدالتی کام کاج نہیں ہوپایا ۔ اس کیس میں بی جے پی قائدین ایل کے اڈوانی ، ایم ایم جوشی ، اوما بھارتی اور وی ایچ پی لیڈر چمپت رائے بنسل و دیگر شامل ہیں ۔