ایودھیا ۔ 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بابری مسجد اراضی ملکیت مقدمہ میں فریق اقبال انصاری نے حکومت سے کہا کہ مسجد کی تعمیر کیلئے اراضی سوہاول تحصیل کے دھنی پور گاؤں میں دینے کے بجائے مسجد کیلئے زمین اصل ایودھیا میں دی جانی چاہئے۔ حکومت نے سپریم کورٹ کی ہدایت کو نظرانداز کردیا ہے۔ سپریم کورٹ نے بابری مسجد کیلئے اراضی اس کے اصل مقام کے قریب الاٹ کرنے کا حکم دیا تھا۔