منگلورو ۔6 فبروری۔( سیاست ڈاٹ کام ) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی ) کے لیڈر عطاء اﷲ جوکٹے پر ان کی پارٹی کی مہم کے دوران بابری مسجد کے انہدام پر طنز اور ڈرامہ بازی کے ذریعہ مبینہ فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کے الزام کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق عطاء اﷲ جوکٹے نے ایس ڈی پی آئی کے زیراہتمام ایک ماہ طویل ’’بابری مسجد ایکسپو‘‘ ایک حصہ کے طورپر اُلال میں سید مدنی درگاہ کے قریب ڈرامہ پر مبنی پروگرام پیش کرتے ہوئے بابری مسجد کی اُس کے اصل مقام پر تعمیر کا مطالبہ کیا تھا ۔