ایودھیا: اترپردیش میں مندروں کے ٹاؤن ایودھیا میں چہارشنبہ 5 اگست کو زبردست رام مندر کا سنگ بنیاد رکھا جارہا ہے جسے بھومی پوجن کا نام دیا گیا۔ یہ مندر اسی مقام پر تعمیر ہوگی جہاں 1992 ء تک بابری مسجد کھڑی تھی۔ طویل عدالتی کشاکش کے بعد سپریم کورٹ نے گزشتہ سال منہدمہ بابری مسجد کی اراضی ہندو فریق کے حوالے کردی تاکہ وہاں رام مندر تعمیر کرلیں۔ وزیراعظم نریندر مودی کے بشمول 175 خاص مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے جن میں کثیر تعداد ہندو سادھو سنتوں اور پجاریوں بھی شامل ہیں۔ وزیراعظم توقع ہے کہ صبح 11.30 کو تقریب کے مقام پر پہنچیں گے۔ رام مندر مہم کے نمایاں قائدین ایل کے اڈوانی اور مرلی منوہر جوشی ویڈیو لنک کے ذریعہ تقریب میں شرکت کریں گے۔ کورونا وائرس وباء کے سبب عام لوگوں کو یوگی حکومت نے تقریب سے دور رہنے کیلئے کہا ہے۔
