بابر اعظم سب سے زیادہ رنز سکور کرنیوالے بیٹسمین بن گئے

   

ٹانٹن۔ یکم ؍ اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی بیٹسمین بابر اعظم انگلش ویٹالٹی ٹی ٹونٹی بلاسٹ ٹورنمنٹ میں سب سے زیادہ رنز سکور کرنے والے بیٹسمین بن گئے۔ 24سالہ بابر اعظم نے یہ اعزاز سمر سیٹ کآنٹی کی جانب سے سسیکس کے خلاف83رنز کی شاندا ر اننگز کھیل کر حاصل کیا،یہ ان کی ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری نصف سنچری ہے،اس سے قبل انہوں نے ہیمپشائر کے خلاف 95رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔اب تک بابر اعظم نے 4میچز میں 73.33کی اوسط سے220رنز سکور کیے ہیں جن میں 24چوکے اور5چھکے شامل ہیں،بابر اعظم کو کئی مرتبہ جارحانہ بیٹنگ نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے تاہم ایسا لگتا ہے کہ سمر سیٹ کی جانب سے وہ خوب دھواں دھار بیٹنگ کررہے ہیں،انہوں نے اب تک154.92کے سٹرائیک ریٹ سے یہ رنز سکور کیے ہیں جو ایک ایسے بیٹسمین کی جانب سے حیران کن ہے جسے ٹی ٹونٹی کرکٹ کا اسپیشلائزڈ بیٹسمین قرار نہیں دیا جاتا۔اس فہرست میں مڈل سیکس کآنٹی کے ڈیوڈ مالان211رنز کے ساتھ دوسرے اور ڈرہم کے سکاٹ سٹیل178رنز سکور کرکے تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔