بابر اعظم سیشن کورٹ کے حکمنامہ پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

   

لاہور : پاکستان کے کرکٹ کیپٹن بابر اعظم نے اپنے خلاف ایک کیس میں سیشن کورٹ کا حکم لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ بابرنے درخواست میں ایس ایچ او سائبر کرائم سرکل اور حامیزہ مختار کو فریق بنایا ہے۔ بابر کی درخواست پر جسٹس جاوید گھرال 22 مارچ کو سماعت کریں گے۔ درخواست میں کہا گیا کہ بابر نے کرکٹ کے ذریعے ملک کا نام روشن کیا۔ ایک خاتون انھیں مسلسل ہراساں اور بلیک میل کررہی ہے ، حامیزہ مختار خطیر رقم اینٹھنا چاہتی ہے۔ درخواست کے مطابق حامیزہ مسلسل مختلف فورمز پر درخواستیں دے رہی ہے۔