بابر اعظم کی حمایت کرنے بورڈ کی درخواست

   

کراچی ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شائقین اور کرکٹرز سے پاکستان ٹیم کی حمایت کرنے کی درخواست کی ہے ۔ پی سی بی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ورلڈ کپ میں 3 شکستوں کے بعد بورڈ شائقینِ کرکٹ کے جذبات اور احساسات سمجھتا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مشکل وقت میں کپتان بابر اعظم اورکھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے، ورلڈ کپ میں پاکستان کے 4 میچز باقی ہیں۔ پی سی بی نے کہا ہے کہ ٹیم شکست بھول کر آنے والے میچز میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔ سابق کرکٹرز کی جانب سے بابر اعظم کو تبدیل کرنے پر بورڈ نے کہا کہ یہی کہیں گے ہار جیت کھیل کا حصہ ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں کل اپنا چھٹا میچ جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔ بابر کی زیر قیادت ٹیم نے اب تک 5 میچز میں سے 2 میچز جیتے ہیں، پاکستان ٹیم کو ہندوستان، آسٹریلیا اور افغانستان نے شکست دی ہے جس کے بعد سیمی فائنلز کیلئے حالات مشکل ہوگئے۔