بابر اعظم کی شادی کی خبر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

   

کراچی: شائقین کرکٹ اور بابر اعظم کے مداح اپنی اس حیرانی کا اظہار سوشل میڈیا پر مختلف تبصروں کے ساتھ کررہے ہیں۔ کوئی کہتا نظر آرہا ہے کہ بابر اعظم کی چاچا کی بیٹی سے شادی کی خبر نے کتنی ہی لڑکیوں کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا ہوگا تو کوئی کہہ رہا ہے کہ بابر اعظم بھی پھپھو کی بیٹی کا شکار ہوگئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی کرکٹر بابر اعظم کے حوالے سے چچا کے ہاں رشتہ طے ہونے کی خبریں زیرگردش تھیں۔ بابر اعظم کی شادی کی خبر پر سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔