بابر اعظم کی 83 اننگز کے بعد سنچری پاکستان نے ونڈے سیریز جیت لی

   

راولپنڈی ۔ 14 نومبر (ایجنسیز) اسٹار بیاٹر بابراعظم نے آخر کار 83 اننگز کے بعد سنچری بنائی جس کی مدد سے پاکستان نے آج سری لنکا کے خلاف ونڈے سیریز جیت لی۔ میزبان کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیتا اور سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 288/8 اسکور کئے۔ پاکستان کی جوابی اننگز کی شروعات اچھی ہوئی۔ صائم ایوب 33 اور فخرزمان 78 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ پاکستان نے 10 گیندیں باقی رکھتے ہوئے 289/2 پر جیت مکمل کی۔ بابر 102 اور محمد رضوان 51 پر ناٹ آوٹ رہے۔ تیسرا و آخری ونڈے 16 نومبر کو مقرر ہے۔