بابر اعظم کے نام درج ہوا ناپسندیدہ ریکارڈ، پاکستان کی نہیں بدل سکے قسمت، ہندوستان سے لگاتار آٹھویں مرتبہ کھائی شکست

   

احمد آباد : بابر اعظم نے ہندوستان کے خلاف میچ سے قبل کہا تھا کہ ان کی ٹیم اس مرتبہ تاریخ بدل دے گی، لیکن ہوا اس کے بالکل برعکس۔ پاکستانی ٹیم میزبان ہندوستان کے خلاف پورے 50 اوورز بھی نہیں کھیل سکی اور 191 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ اس کے بعد ہندوستان نے 30.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر شاندار جیت درج کی اور پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پر پہنچ گئی۔ یہ ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف ہندوستان کی لگاتار 8ویں جیت ہے۔