بابر اور رضوان نے ورلڈ کپ کیلئے نئے بیاٹ بنوا لئے

   

لندن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیاٹر محمد رضوان نے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے نئے بیاٹ بنوا لیے۔ بابر اعظم اور محمد رضوان اپنی پسند کے بیاٹ بنوانے کے لیے انگلینڈ کے شہر لیڈز سے سسیکس گئے۔ دونوں بیاٹرز نے فیکٹری میں کئی گھنٹے گزارے، دونوں نے کئی بیاٹس کو غور سے دیکھا اور پرکھا اور بڑی سوچ بچار کے بعد اپنی پسند اور ضرورت کے بیاٹ بنوائے۔ اس حوالے سے دونوں کرکٹرز کا کہنا ہے کہ بیاٹ خود بنوائے ہوں تو پھر کھیلنے کا بھی اپنا مزہ ہوتا ہے۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2 جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا۔