بابر اور رضوان ٹیم سے باہر

   

کراچی : 21 مئی (آئی اے این ایس)۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے ساتھ ٹی20 سیریز کے لییٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔چہارشنبہ کی صبح جاری کی گئی پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ 16 کھلاڑیوں پر مشتمل ا سکواڈ کی کپتانی سلمان علی آغا کریں گے۔ اسکواڈ میں سلمان علی آغا (کپتان)، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، محمد عرفان خان، خوشدل شاہ، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر) اور صائم ایوب شامل ہیں۔تاہم سابق کپتان بابر اور رضوان ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔