دبئی ۔ ونڈے کی تازہ ترین بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ ہندوستان کے نوجوان اوپنر شْبمن گِل دوسرے مقام پر موجود ہیں ۔ بابر اعظم کے رینکنگ پوائنٹس 818 اور شْبمن گِل کے رینکنگ پوائنٹس 816 ہیں۔ ونڈے آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔بابر ورولڈ کپ میں معیاری مظاہروں میں ناکام رہے ہیں جبکہ دوسری جانب گل کو ونڈے میں پہلا مقام حاصل کرنے کا سنہری موقع موجود ہے اور وہ ایک بڑی اننگز کے ساتھ بابر سے پہلا مقام حاصل کرسکتے ہیں۔