کراچی ۔ پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ بابر اعظم میں کپتان والی صلاحیت نہیں ہے، جب ٹیم ورلڈ کپ کے لیے جا رہی تھی اس وقت مجھے اندازہ نہیں تھا کہ ٹیم اس طرح ہارے گی۔کراچی کے مقامی ہوٹل میں2009ء کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے اعزاز میں ہونے والی تقریب ’جیت کا سفر‘ کے موقع پر صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے آفریدی نے کہا کہ میں بھی بابر اعظم کا مداح ہوں وہ ساڑھے تین چار سال سے کپتانی کر رہے لیکن وہ اس دوران کپتان کی حیثیت سے اپنے آپ کو منوا نہیں سکے۔