بابر کوکھیلتے دیکھ کر ہمیشہ مزہ آیا: کوہلی

   

نئی دہلی۔ہندوستانی اسٹائلش بیٹر ویراٹ کوہلی نے بابر اعظم کو تمام فارمیٹس میں دنیا کے بہترین بیٹرس میں سے ایک قرار دیا ہے۔کوہلی نے تعریف کرتے ہوئے اسٹار اسپورٹس کے ساتھ بات چیت میں پاکستان کے اسٹار بیٹر اعظم کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کو یادکیا۔ کوہلی نے پچھلے سال انٹرویو کو یاد کرتے ہوئے کہا میں نے ان (بابر) کے ساتھ پہلی بات چیت 2019 (ونڈے) ورلڈ کپ کے دوران مانچسٹر میں کھیل کے بعد کی تھی۔ میں عماد (وسیم) کو انڈر19 ورلڈ کپ سے جانتا ہوں اور اس نے کہا کہ بابر بات کرنا چاہتا تھا۔کوہلی نے کہا کہ ہم نے بیٹھ کرکھیل کے بارے میں بات کی۔ رفاقت سے قطع نظر وہ شاید تمام فارمیٹس میں دنیا کے سرفہرست بیٹرس میں سے ہیں اور بجا طور پر وہ ایک بہترین کھلاڑی ہیں۔کوہلی نے مزید کہا اتنی مستقل مزاجی سے مظاہرہ کرتا ہے اور مجھے ہمیشہ اسے کھیلتے ہوئے دیکھ کر لطف آتا ہے۔بابر اس وقت 886 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ آئی سی سی مردوں کی ونڈے بیٹنگ رینکنگ میں سرفہرست کھلاڑی ہیں۔ اس دوران کوہلی 705 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر ہیں۔ پاکستانی کپتان ٹی20 اور ٹسٹ کی درجہ بندی میں سب سے اوپر پانچ میں ہے، جس نے تمام فارمیٹ کے سوپر اسٹارکے طور پر اپنی حیثیت کی تصدیق کی ہے۔ وہ رینکنگ ٹیبل میں تمام فارمیٹس میں ٹاپ فائیو میں شامل ہونے والے واحد کھلاڑی ہیں۔ یاد رہے کہ ہندوستان اور پاکستان 2 ستمبرکو ایشیا کپ کے گروپ مرحلے کے دوران کینڈی میں آمنے سامنے ہونے والے ہیں۔ وہسوپر 4 مرحلے میں بھی اس بنیاد پر مقابلہ کرسکتے ہیں کہ وہ پہلے راؤنڈ کو عبور کرجاتے ہیں۔ علاوہ ازیں احمد آباد میں 14 اکتوبر کو ہونے والے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں بھی دنوں کٹر حریف ایک مرتبہ پھر میدان میں اتریں گے ۔