بابر کو آئی سی سی کا ماہانہ ایوارڈ

   

دبئی ۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم تیسری مرتبہ پلیئر آف دی منتھ قرار پائے ہیں۔ بابر اعظم کو اگست کے مہینے کی کارکردگی پر پلیئر آف منتھ قرار دیا گیا ہے۔ اگست کے پلیئر آف دی منتھ کے ایوارڈ کے لیے پاکستان کے کپتان بابر اعظم اورآل راؤنڈر شاداب خان کو نامزد کیا گیا تھا۔ آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کے لیے ویسٹ انڈیز کے نکولس پورن کو بھی نامزد کیا تھا۔ میں آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار پانے پر خوش ہوں۔ کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ میں آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار پانے پر خوش ہوں، گزشتہ ایک ماہ ہماری ٹیم کے لیے غیر معمولی رہا ہے، ہم نے شاندار مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ کے دوران اپنے ملک کے عوام کے سامنے کھیل کر اچھا لگا۔