لندن ۔25 جون (سیاست ڈاٹ کام ) وسیم اکرم نے کہا ہے کہ نوجوان بیٹسمین بابر اعظم کو سیکھنا ہوگا کہ میچ اور اننگز کیسے ختم کرتے ہیں جبکہ شعیب اختر کا بھی یہی خیال ہے کہ اگر بابر اعظم نے ویراٹ کوہلی کو اپنا آئیڈیل بنایا ہے تو ان کی طرح بیٹنگ کرنا بھی سیکھ لیں۔ وسیم اکرم کے بموجب بابراعظم میں تیزی سے سیکھنے کی صلاحیت ہے لیکن انہیں یہ بات بھی سیکھنا چاہئے کہ پہلے بیٹنگ یا ہدف کے تعاقب میں انہیں اپنی اننگز اور میچ کیسے ختم کرنا ہے کیونکہ جنوبی افریقہ کیخلاف مستحکم موقف میں انہیں وہ شاٹ نہیں کھیلنا چاہئے تھا جس پر انہوں نے کیچ تھما دیا۔شعیب اختر نے کہا کہ بابر اعظم میں بھی کوہلی کی طرح مشکل ترین حالات میں ڈٹ کر کھیلنے کا وصف ہونا چاہئے۔