جوہانسبرگ۔15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے تسلیم کیا کہ انھوں نے بابر اعظم کی صلاحیتوں کا غلط اندازہ لگایا۔2018 کے دورہ جنوبی افریقہ کے دوران سنچورین ٹسٹ کی پہلی اننگز میں بابر نے اسٹین کی 31 میں سے 10 گیندوں کو باونڈری میں تبدیل کیا تھا۔ کیپ ٹاون میں کھیلے گئے دوسرے ٹسٹ کی دوسری اننگز میں انھوں نے 29 گیندوں میں 5 کے ساتھ یہی سلوک کیا۔اسٹین نے اس حوالے سے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ بابر نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی میں نے ہی ان کی صلاحیت کا غلط اندازہ لگایا تھا، انھوں نے چند انتہائی شاندار ڈرائیو شاٹس کھیلے۔ میں نے انھیں الگ قسم کی ڈیلیوری کی مگر انھوں کا اس کا بھی بہتر انداز میں سامنا کیا۔36 سالہ اسٹین نے مزید کہاکہ وہ پی ایس ایل کے سیزن 5 کے دوران پاکستانی میزبانی سے بہت زیادہ لطف اندوز ہوئے۔