بنگلور ۔ بنگلور کے چنا سوامی اسٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی جب ٹریننگ کے بعد واپس جانے لگے تو سیلفیاں لینے والوں کا ہجوم لگ گیا۔ کپتان بابر اعظم اور دیگر کھلاڑیوں نے شائقین کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے اْن کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں۔ اس موقع پر کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفی بنوانے والے ایک بچے کی خوشی دیکھنے سے تعلق رکھتی تھی۔ ہندوستانی کرکٹ مداح پاکستانی کرکٹرز سے آٹو گراف لینے چناسوامی اسٹیڈیم پہنچا، بنگلور کا رہائشی پرانوو محمد نواز اور بابر اعظم کی شرٹس پر سائن کا خواہشمند تھا اور وہ بابر کے ڈیبیو میچ کے ٹکٹ پر بھی آٹوگراف لینا چاہتے تھا۔پرانوو نے کہا کہ 2016 میں امارات میں پاکستانی کھلاڑیوں سے ملاقات ہوئی تھی، ان سے سے مل کر ہمیشہ بہت اچھا لگا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان 20 اکتوبر کو اسی گراونڈ پر آسٹریلیا کے خلاف میچ کھیلے گا۔