لاہور۔ یکم جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ سال 2019 میرے لیے شاندار رہا، اس دوران میں نے تمام حالات میں بہترین کارکردگی دکھانے کا ہنر سیکھا۔ بورڈ کی ویب سائٹ پر جاری کردہ انٹرویومیں بابر اعطم نے کہا کہ گزشتہ سال مجھے پہلی مرتبہ ورلڈکپ کھیلنے کا موقع ملا جس پرمیں بہت مسرور ہوں۔ ایونٹ میں 67.71 کی اوسط سے 474 رنز بنانے والے بابر اعظم نے کہا ہے کہ میں بچپن میں ورلڈکپ کے میچز بہت شوق سے دیکھتا تھا۔ پاکستانی ٹیم میں منتخب ہوتے ہی اعلیٰ کارکردگی دکھانے کا عزم کرلیا تھا۔میگا ایونٹ میں نیوزی لیلنڈ کیخلاف 101 کی اننگز کو انھوں نے یادگار قرار دیا۔
ہندوستان کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرے گا:آئی اواے
نئی دہلی ۔ یکم جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) انڈین اولمپک اسوسی ایشن (آئی اواے) نے کہا ہے کہ وہ کامن ویلتھ گیمز2022 کے بائیکاٹ کا جو فیصلہ کیا تھا اس سے دستبردار ہورہا ہے اور اب ہندوستانی کھلاڑی برمنگھم میں منعقدشدنی مقابلوں میں حصہ لیں گے۔