بابو نائیڈو کی گرفتاری منصوبہ بند سازش، سابق وزیر ٹی ناگیشور راؤ کا ردعمل

   

حیدرآباد 10 ستمبر (سیاست نیوز) کھمم سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر اور کما لیڈر ٹی ناگیشور راؤ نے جو کانگریس میں شامل ہونے کی تیاری کررہے ہیں، سابق چیف منسٹر آندھراپردیش این چندرابابو نائیڈو کی گرفتاری کی مذمت کی اور کہاکہ آندھراپردیش کی حکومت نے قانونی طریقہ اختیار نہیں کیا۔ بابو نائیڈو 14 برس آندھراپردیش کے چیف منسٹر رہے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ منصوبہ بند سازش کے تحت چندرابابو نائیڈو کو گرفتار کیا گیا ہے۔