ممبئی ۔ بالی ووڈ کے معروف اداکار بابی دیول کی فلم اینیمل سے بڑی اسکرین پر شاندار انداز میں واپسی ہوئی اور فلم کے گانے ’جمالِ جمالو‘ پر اپنے ڈانس سے اْنہوں نے فلمی شائقین کی خصوصی توجہ حاصل کی ہے ۔ فلم اینیمل کے گانیجمال جمالو پر بابی دیول کا شاندار انداز میں سر پر شراب سے بھرا گلاس رکھ کر ڈانس کیا جو سوشل میڈیا پر ایک ٹرینڈ بن گیا ہے۔ اب تک بے شمار سوشل میڈیا صارفین اس ٹرینڈکو فالو کرتے ہوئے اسی انداز میں ڈانس کرتے ہوئے اپنی ویڈیوز ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا پر شیئرکر چْکے ہیں۔ لیکن اب سوشل میڈیا پر1988ء کی فلم بیوی ہو تو ایسی کا ایک ویڈیو کلپ گردش کررہا ہے جس میں اس فلم کے گانے ساسو جی تو نے میری قدر نہ جانی پر ماضی کی خوبرو اداکارہ اور اپنے دورکی بہترین ڈانسر ریکھا کو شراب سے بھرے گلاس کو سر پر رکھ کر رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ریکھا کے 38 سال قبل کیے گئے شاندار ڈانس کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں۔ کچھ صارفین نے یہ بھی کہا ہے کہ بابی دیول نے فلم اینیمل کے گانے’جمال جمالو‘ پر ڈانس کرتے ہوئے اداکارہ ریکھا کے رقص کی نقل کی ہے۔