باتھ روم میں ایک شخص کی موت

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 25 جولائی (سیاست نیوز) سکندرآباد کے علاقہ ترملگیری میں پیش آئے ایک واقعہ میں اترپردیش سے تعلق رکھنے والا ایک شخص باتھ روم میں فوت ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ اجئے کمار پاسوان جس کا تعلق اترپردیش سے تھا، ترملگیری میں مقیم تھا۔ کورونا وباء کے نتیجہ میں اجئے کمار کے افراد خاندان اترپردیش واپس لوٹ گئے تھے لیکن وہ مزدوری کے لئے یہیں مقیم تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ شخص کو مرگی کی شکایت تھی اور شبہ کیا جاتا ہے کہ دورے پڑنے کے نتیجہ میں وہ باتھ روم میں فوت ہوگیا۔ پولیس ترملگیری نے مقدمہ درج کرلیا۔