٭ ممبئی میں ایک 15 سالہ لڑکی کی باتھ روم میں موت واقع ہوگئی۔ گیزر سے زہریلے کاربن مونوآکسائیڈ کے اخراج سے باتھ روم میں آکسیجن کی سطح کم ہوگئی۔ باتھ روم میں نہانے کیلئے جانے کے کافی دیر بعد والدین نے دروازہ کھٹکھٹایا۔ جب دروازہ نہیں کھولا گیا تو دروازہ کو توڑ دیا گیا جہاں لڑکی بیہوش پڑی تھی۔ لڑکی کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں اس کی موت واقع ہوگئی۔