باجوہ کی میعاد میں توسیع معاملہ پر عمران خان حکومت ہدف تنقید

   

Ferty9 Clinic

اسلام آباد ۔ 29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سرکردہ اخبارات نے جمعہ کے روز اپنے خصوصی مضامین اور اداریوں میں وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقیدوں کا نشانہ بناتے ہوئے فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی میعاد میں توسیع کے معاملہ سے غیرمناسب طور پر نمٹنے پر ان کی مذمت بھی کی اورانتباہ دیا کہ عمران خان کی انتظامیہ پر اب عوام کا اعتماد متزلزل ہورہا ہے۔ یاد رہیکہ جمعرات کے روز سپریم کورٹ نے قمر جاوید باجوہ کو راحت دیتے ہوئے انہیں فوجی سربراہ کی حیثیت سے مزید چھ ماہ تک اپنی خدمات جاری رکھنے کی اجازت دی تھی۔ اس سلسلہ میں سپریم کورٹ نے حکومت سے سخت سوالات بھی کئے تھے جبکہ سپریم کورٹ ’’فوجی بغاوت‘‘ کیلئے مشہور ملک پاکستان کا اعلیٰ ترین قانونی ادارہ ہے۔ تین رکنی بنچ کی قیادت کرنے والے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اس تاریخی فیصلہ کا اعلان کیا جبکہ انہیں قبل ازیں اس بات کا حکومت کی جانب سے تیقن دیا گیا تھا کہ پارلیمنٹ میں فوجی سربراہ کی میعاد میں توسیع ؍ باز تقرری کیلئے اندرون چھ ماہ قانون سازی کی جائے گی۔