باحجاب بیٹی خدیجہ کو اے آر رحمن کی بھرپور تائید

,

   

ممبئی ، 7 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اے آر رحمن نے اپنی بیٹی کے عوام کے درمیان باحجاب آنے پر سوشل میڈیا میں تنقیدوں کا سامنا کرنے کے باوجود کہا ہے کہ وہ اپنی پسند اور سہولت کا لباس پہننے کا حق رکھتی ہے۔ فلم ’’سلم ڈاگ ملینیر‘‘ کے 10 سال کی تقریب کے موقع پر اپنے دوہرے آسکر ایوارڈ یافتہ والد کا انٹرویو لیتے ہوئے خدیجہ کو ساڑی پہنے اور نقاب لگائے دیکھا گیا، جس پر سماجی ذرائع ابلاغ شور مچانے لگ گئے۔ 51 سالہ میوزک کمپوزر نے اپنی فیملی کی خواتین کی ایک تصویر پیش کی جس میں اُن کی شریک حیات سائرہ اور دیگر بیٹی رحیمہ نے نقاب نہیں لگایا ہے لیکن خدیجہ نے اپنا چہرہ چھپائے رکھا ہے۔ رحمن نے ’اِنسٹاگرام‘ پر اس تصویر کے ساتھ کیپشن تحریر کیا کہ میری فیملی کی انمول خواتین سائرہ، رحیمہ اور خدیجہ کے ساتھ نیتا امبانی دیکھی جاسکتی ہیں۔ انھوں نے #freedomtochoose بطور موضوع بھی لکھا ہے۔