باخموت سے روسی فوج کو دو کلومیٹر پیچھے ہٹا دیا گیا

   

کیف : یوکرینی بری فوج کے کمانڈر الیکسینڈرسرسکی نے بتایا ہے کہ باخموت محاذ کے بعض مقامات سے روسی فوج دو کلومیٹر تک پیچھے ہٹ گئی ہے۔ سرسکی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں یوکرینی فوج کے باخموت محاذ پر جاری دفاعی آپریشنز کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ اس بارے میں ہمیں ایک کامیابی ملی ہے ، دشمن کو بعض محاذوں پر ہماری فوج نے دو کلومیٹر تک پیچھے ہٹا دیا ہے،ہماری فوج اپنے محاذوں پر دل جمعی سے ڈٹی ہوئی ہے اور دشمن کو آگے بڑھنے سے روک رہی ہے ،ہم باخموت کے لیے لڑ رہے ہیں۔ دریں اثنا، نیٹو کی عسکری کمیٹی کے صدر ایڈمیرل راب بائیر نے برسلز میں نیٹو کے چیف آف دی اسٹافس کے اجلاس کے بعد بتایا کہ روس نے یوکرین کے خلاف جنگ میں دوسری جنگ عظیم سے باقی بچا اسلحہ استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔