بادے پلی اردو میڈیم گرلز اسکول زبوں حالی کا شکار

   

دیواریں بوسیدہ ، بارش کی وجہ ریکارڈ اور فرنیچر تباہ، نئی عمارت کی تعمیر ضروری : صدر معلمہ

جڑچرلہ ۔ بادے پلی جڑچرلہ مدرسہ فوقانیہ نسواں اردو میڈیم ہائی اسکول کی صدر مدرس ۔ ہیڈ ماسٹر) آر سنیتا نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ دو یوم قبل ہوئی بارش سے تمام کمروں میں ایک دو چھوڑ کر پانی جمع ہویگا ۔ اسکول کے احاطے میں تالاب کا نظارہ لگ رہا تھا ۔ تمام ریکارڈ روم و فرنیچر ساز و سامان تباہ ہوگیا ۔ بدبودار مٹی اور علاقے کا کچرہ جمع ہوگیا۔ اس کی اطلاع مجلس بلدیہ جڑچرلہ کو دینے پر عہدیداران کمشنر محمد شیخ ، چیرپرسن دورے پلی لکشمی رویندر و دیگر ٹی آر ایس قائدین نے دورہ کیا اور صاف صفائی میں مدد کی ۔ ہیڈ ماسٹر نے کہا کہ اسکول کے پچھلے حیصہ میں دیوار نہ ہونے کی وجہ سے رات کے اوقات میں غیر سماجی عناصر شراب نوشی ، جوا ، کھیلتے ہیں ۔ عمارت پرانی ہونے سے اسکول کی دیوار میں شگاف پڑ گئی ہے ۔ تمام پرانی عمارت کو منہدم کرکے نئی عمارت بنانے اور اطراف میں باؤنڈری وال بنانے پر تمام مشکلیں دور ہوں گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس میں جملہ 163 لڑکیاں تعلیم پارہی ہیں۔ چھٹویں جماعت سے دسویں جماعت تک تعلیم چل رہی ہے ۔ یہاں ایسے مسائل کی وجہ سے والدین اپنے بچوں کو شریک کرنے سے گھبرا رہے ہیں ۔ اس اسکول کو منابڑی ، منا اسکول کیلئے منتخب کیا گیا ہے ۔ اس کے باوجود عدم توجہی لمحہ فکر ہے ۔ اس موقع پر محمد علی دانش و محمد اظہر ٹی آر ایس قائدین موجود تھے ۔ محمد علی دانش نے کہا کہ بہت جلد جڑچرلہ ایم ایل اے ڈاکٹر لکشما ریڈی کو یہاںلاتے ہوئے تمام مسائل سے آگاہ کیا جائے گا اور مشاہدہ کروایا جائے گا ۔