باراتی کار سے دلہن فرار

   

حیدرآباد ۔ 11 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : چند لوگ جسمانی سکون کی خاطر محبت کا ڈھونگ کرتے ہیں ۔ ان ہی حالت میں نوجوان زیادہ دھوکہ دہی کا شکار ہوتے ہیں ۔ چند لوگ اپنی محبت کی خاطر جان کی قربانیاں بھی دیتے ہیں ۔ چند لوگ گہری محبت میں ہونے کے باوجود فیملی کے بڑے بزرگوں کی خاطر اپنے محبت کی قربانی دیتے ہیں ۔ اب ہم ناظرین کے سامنے جس محبت کی دستان پیش کررہے ہیں وہ سب سے جداگانہ ہے ۔ دولھے کے ساتھ کار میں سوار ہونے والی دلہن نے ضروریات سے فارغ ہونے اچانک کار کو رکوایا ہے ۔ کافی تاخیر ہونے پر بیت الخلاء کا دروازہ توڑ کر دیکھنے پر پتہ چلا کہ کھڑکی توڑ کر دلہن فرار ہوچکی ہے ۔ چھتیس گڑھ کے رائے پور سے تعلق رکھنے والی آرتی سہارے نامی لڑکی مہاراشٹرا کے ساور گاوں سے تعلق رکھنے والے لڑکے سے دونوں خاندانوں کے موجودگی میں دھوم دھام سے شادی ہوئی ۔ سسرال پہونچنے کے دوران درمیان سے دلہن فرار ہوگئی ۔ دولھے والوں کی جانب سے پولیس میں شکایت درج کرائی گئی ۔ پولیس نے جب دولہن کو دریافت کرلیا تو پتہ چلا کہ شادی سے قبل وہ وکاس گپتا نامی نوجوان سے محبت کرتی تھی ۔ بڑوں کے سامنے شادی سے انکار کرنے کے لیے گھبراتی تھی اس لیے پہلے سے تیار کردہ پلان کے مطابق وہ اپنے عاشق کے ساتھ فرار ہوگئی ۔۔ ن