بارات نکلنے سے عین قبل ہارٹ اٹیک سے دولہے کی موت

   

نئی دہلی: اتر پردیش کے بہرائچ سے دل دہلا دینے والی خبر سامنے آئی ہے۔ یہاں تھانہ جروال روڈ علاقے کے تحت اتوا گاؤں میں شادی کے دن ہی دل کا دورہ پڑنے سے دولہا کی موت ہوگئی۔ دولہا کی موت کے بعد گھر میں کہرام مچ گیا۔ گھر کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں۔دراصل گھر میں شادی کی رسمیں ہو رہی تھیں ۔دولہا نہانے کے بعد شادی کے کپڑے پہن رہا تھا۔ سہرا پہنایا جارہا تھا کہ اچانک اسے دل کا دورہ پڑا۔ ارکان خاندان اسے فوری طور پر ہاسپٹل لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ دولہا کی موت کی خبرکے ساتھ ہی دولہے اوردلہن کے گھروالوں پر سکتہ طاری ہوگیا۔ جہاں سے بارات نکلنی تھی، وہاں سے ارتھی کا جلوس نکلا۔
میں شامل ہو گئے۔پورا معاملہ یہ ہے کہ جروال تھانہ علاقہ کے کیولی پوروا اتاسا گاؤں میں کل راج کمل شادی 30 مئی کو مقرر تھی۔ راج کمل منگل کو بارات لے کر نکلنے کی تیاری میں تھے اور راج کمل کو دولہا کا لباس پہنایا جا رہا تھا کہ اچانک انہیں دل کا دورہ پڑا۔ ہاسپٹل منتقل کرنے پر ڈاکٹرس نے دولہے کو مردہ قراردیا۔