باران رحمت کیلئے نماز استسقاء

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 13 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : عیدگاہ کمیٹی ظہیر آباد کی اپیل پر مسلمانان ظہیر آباد نے آج یہاں عیدگاہ میں باران رحمت کے نزول کے لیے الحاج سید شاہ عزیز الدین قادری کی اقتداء میں صبح 9 بجے نماز استسقاء ادا کی جب کہ مفتی نذیر احمد نے خطبہ دیا اور رحمت باراں کے نزول کے لیے بارگاہ رب العزت میں رقت انگیز دعائیں کیں ۔ نماز سے قبل مفتی عبدالصبور قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے احادیث کی روشنی میں امساک باراں کیلئے بندوں کی بداعمالیوں کو ذمہ دار ٹھہرایا ۔۔