باراک اوباما سمیت 500 امریکیوں کےروس میں داخلے پر پابندی

   

ماسکو:روس نے امریکہ کے سابق صدر باراک اوباما سمیت 500 امریکیوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔ روس کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ روس پر مسلسل پابندیاں عائد کر رہی ہے۔ سابق امریکی صدر براک اوباما سمیت 500 امریکیوں پر ملک میں داخلے پر پابندی روس مخالف اقدامات کا ردعمل ہے۔ امریکہ کو یہ بات بہت پہلے سمجھ لینا چاہیے تھی کہ ہمارے خلاف کیے گیے ہر اقدام کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ امریکہ نے گزشتہ روز روس کی سیکڑوں کمپنیوں اور افراد کو پابندی کی فہرست میں شامل کیا تھا۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ پابندیاں روس کی یوکرین کیخلاف جارحیت کا رد عمل ہیں۔