باربی ڈول کی 60ویں سالگرہ

   

نیویارک۔ 9 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) لڑکیوں کی بچپن کی ساتھی باربی ڈول کی 60ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے باربی ڈول کے مداح متعدد ایونٹس کا انعقاد کررہے ہیں۔اس موقع پر باربی ڈول بنانے والی مشہورامریکی کمپنی نے ایک شاندار نمائش کا انعقادبھی کیا ہے جس میں اب تک تیار کیے جانے والے سینکڑوں باربی کے ماڈلز نمائش کیلئے پیش کیے گئے ہیں۔