بارسلونا ،ریئل میڈرڈ کو شکست کا سامنا

   

بارسلونا:بارسلونا اور ریئل میڈرڈ کو اسپینش لیگ میں کمزور حریف ٹیموں کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جس نے چمپئنز لیگ فٹ بال ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچوں سے قبل ان کی تیاریوں پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے ۔بارسلونا کو رونالڈ کومین کی رہنمائی میں پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا جب گیٹافی نے ہفتے کے روز انہیں 1-0 سے شکست دی۔ گیٹافی کے لئے میچ کا واحد گول جیمی میٹا نے 56 ویں منٹ میں پنالٹی کک پر کیا۔اس سے قبل ریال میڈرڈ کو نچلی لیگ سے لا لیگا آنے والے کیڈز کے خلاف 0-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹیم کے لئے انتھونی لوزانو نے 16 ویں منٹ میں گول کیا۔ کیڈز کی ٹیم اسپین کی ٹاپ لیگ میں 15 سال بعد کھیل رہی ہے ۔منگل کے روز چیلسی کے خلاف چمپئنز لیگ میچ سے قبل سیویلا کو بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔