بارسلونا بمقابلہ ریئل میڈرڈ میچ ڈرا ، سڑکوں پر ہنگامہ

   

میڈرڈ۔19 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) اسپینش لیگ میں فٹبال کا تگڑا مقابلہ بے نتجہ ختم ہوا۔ روایتی حریف بارسلونا اور ریئل میڈرڈ کے اسٹارکھلاڑی چھائے تو رہے لیکن کوئی گول نہ کر سکے، دونوں ٹیموں کا ایک ایک پوائنٹ ملا لیکن ہنگامہ آرائی سے سڑکیں میدان جنگ بنی رہیں۔ کیمپ ناؤ کے تاریخی اسٹیڈیم میں تاریخ ساز فٹبال مقابلہ بے نتیجہ رہا اور کوئی تاریخ رقم نہ کر سکا۔ چمپئن اور میزبان ٹیم کے لیونل میسی اور سوریز سمیت اسٹار کھلاڑی کوئی جادو نہ دکھا سکے۔ روایتی حریف رالک میڈرڈ کے بینزیما کریم جیسے کھلاڑی بھی اپنی ٹیم کو کامیابی نہ دلا سکے، گول کے یقینی مواقع ضائع ہونے سے میچ سنسنی خیز بنا رہا۔ گراؤنڈ میں بے نتجہ میچ نے فٹبال دیوانوں کا مزا خراب کردیا اور دونوں ٹیموں کو فی کس ایک پوائنٹ ملا۔ دوسری جانب اسٹیڈیم کے سامنے پولیس اور مشتعل تماشائی آمنے سامنے آ گئے جس سے سڑکیں میدان جنگ بنی رہیں۔