بارسلونا کو حیران کن شکست ، اسپینش سوپر کپ سے باہر

   

Ferty9 Clinic

میڈرڈ ۔11 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) اسپینش سوپرکپ فٹبال کے سیمی فائنل میں ایٹلیٹکو میڈرڈ نے بارسلونا کو د3-2 گول سے حیران کن شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا، خطاب کے لیے اس کا مقابلہ اتوارکو ریال میڈرڈ سے ہو گا جو ویلینشیا کو شکست دیکر فائنل میں پہنچی ہے۔ سوپر کپ کے سیمی فائنل میں بارسلونا اور ایٹلیٹکو میڈرڈ کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا، پہلا ہاف بغیر گول کے برابر رہا، لیکن دوسرے ہاف میں پانچ گول بنے۔دوسرے ہاف کے پہلے ہی منٹ میں ایٹلیٹکو نے برتری حاصل کی، جسے پانچ منٹ بعد ہی میسی نے برابرکر دیا۔ پھر گریزمین نے بارسلونا کو برتری دلائی۔ میچ کے آخری دس منٹ میں ایٹیلیٹکو کا پلڑا بھاری رہا اور اس نے مزید دو گول داغ دیئے اور میچ 3-2 سے جیت کر فائنل میں پہنچ گئی۔ ایک اور سیمی فائنل میں ریال میڈرڈ نے ویلینشیا کو بے بس کردیا۔