بارسلونا کو 3-1 کی حیران کن شکست

   

میڈرڈ۔ 4نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) اسپینش فٹبال لیگ میں بڑا اور حیران کن نتیجہ برآمد ہوا ہے۔ سرفہرست بارسلونا کو لیوینٹے نے 3-1 سے شکست دی۔ سوپر اسٹار لیونل میسی کا جادو بھی نہ چل سکا اور صرف ایک گول کر سکے۔ لالیگا میں چمپئن اور سرفہرست ٹیم کا کمزور حریف لیوینٹے سے مقابلہ ہوا۔ اڑتیسویں منٹ میں نوجوان کھلاڑی کی غلطی ٹیم کے گلے پڑی، پنلٹی کک کو لیونل میسی نے کامیاب بنایا۔ دوسرے ہاف میں لیونٹے نے اس برتری کو ختم کیا۔ اکسٹھویں منٹ کے گول نے ایسا کھاتہ کھولا کہ صرف سات منٹ میں تین گول اسکور کر کے 3-1 سے فتح اپنے نام کی۔ ستاروں سی سجی ٹیم کو حیران کر کے لیونٹے نے ٹاپ ٹین میں بھی جگہ بنائی اور آٹھواں مقام حاصل کرلیا ہے ۔