تین دنوں میں مسافروں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ
حیدرآباد ۔ 4 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : شہر میں گذشتہ دنوں ہوئی شدید بارش کے دوران شہریوں نے اپنے سفر کو آسان بنانے کا متبادل ڈھونڈ لیا ہے ۔ بارش کے دوران سڑکوں پر جمع پانی اور جگہ جگہ ٹریفک جام کی پریشانی سے بچنے کے لیے شہریان حیدرآباد میٹرو ریل کو اپنا متبادل تصور کرنے لگے ہیں ۔ گذشتہ دنوں اس کا راست اثر میٹرو اسٹیشن اور ٹرینوں میں دیکھا گیا ۔ سڑکوں پر ٹریفک تکالیف سے بچنے کے لیے شہری میٹرو میں متبادل تلاش کرنے لگے ہیں۔ باوثوق ذرائع کے مطابق گذشتہ ہفتہ ، اتوار اور پیر کے دن میٹرو ٹرین میں سفر کرنے والوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ۔ ایک اندازے کے مطابق ہر دن 5 لاکھ سے زائد شہریوں نے میٹرو ریل کا استعمال کیا اور اپنے مقامات کو پہونچے اور میٹرو ریل کے ذریعہ ہی اپنی منزل تک پہونچے ۔ شہر کے حالات بالخصوص بارش اور ٹریفک جام مسئلہ سے بچنے کے لیے شہریوں نے میٹرو ٹرین میں سفر کو ترجیح دی ۔ شہر حیدرآباد میں بارش کے دوران سڑکوں پر پانی کا جمع ہونا ۔ بارش کے دوران گاڑیوں کا خراب ہونا اور جگہ جگہ ٹریفک جام عام بات بن گئی ہے اور ان حالات میں سفر ایک آزمائشی سفر ہوتا ہے ۔ متبادل کے منظر شہریوں نے میٹرو ٹرین کو اپنا ساتھی سمجھا اور میٹرو ٹرین میں سفر کو ترجیح دیتے ہوئے اپنے سفر کو آسان بنایا ۔ حیدرآباد میٹرو ٹرین کی جانب سے ہر 5 منٹ میں ایک ٹرین چلائی جاتی ہے اور ہر دن تقریبا 56 ٹرینوں کے ذریعہ ایک ہزار سے زائد ٹرپ میٹرو کی تمام روٹس پر چلائی جاتی ہیں ۔۔ ع