بارش اور ژالہ باری سے متاثرآم کے باغات کا معائنہ

   

جگتیال /23 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) وزیر اقلیتی بہبود کوپولا ایشور، ایم ایل اے ڈاکٹر یم سنجے کمار، اور زیڈ پی چیرپرسن داوا وسنتھا سریش نے جگتیال منڈل کے لکشمی پور گاؤں میںغیر موسمی بارش، ژالہ باری اور تیز آندھی سے تباہ شدہ آم اور آم کی فصلوں کے علاوہ دیگر فصلوں کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر کپلہ ایشور نے وزیر زراعت سنگی ریڈی نرنجن ریڈی سے فون پر بات کی اور کہا کہ وہ تباہ شدہ فصلوں کا معائنہ کریں اور معاوضہ فراہم کریں اور انہوں نے ضلع زراعت محکمہ کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ کسی بھی قسم کی پریشانی کے بغیر حکومت کو معاوضہ کی رپورٹ روانہ کریں۔ کسانوں اور ان کی مدد کرنے کی کوشش کریں۔سرپنچ چیروکو جان، آتما چیرمین راجیریڈی، گاؤں کے صدر ستھریڈی، لکشمن اور مقامی قائدین اور کسان موجود تھے۔