یلاریڈی /3 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) غیر موسمی بارش میں بھیگے ہوئے دھان بھی سرکار خریدے گی ۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر اعلی نے تیقن دیا کہہ کر یلاریڈی رکن اسمبلی سریندر نے کہا ۔ انہوں نے منڈل سداشیونگر میں غریب مستحق خاندانوں میں مختلف اسکیمات کے امدادی چیکس تقسیم کرتے ہوئے مزید کہا کہ بی آر ایس کی قدر کرنے پر ریاست تلنگانہ مزید ترقی کی طرف گامزن ہوگی ۔ وزیر اعلی کی بیٹی کویتا پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے بے بنیاد بتایا اور ایک سازش کے طور پر سیاسی کھیل کھیلا گیا ۔ کانگریس اور بی جے پی عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں ۔ ان سے چوکس رہنے عوام کو مشورہ دیا اور آنے والے انتخابات میں بی آر ایس کے دست بازو بنے رہنے کی صلاح دی ۔ گذشتہ ماضی کی حکومتوں نے وظائف کیلئے سالانہ 340 کروڑ روپئے خرچ کرتی تھیں اور وزیر اعلی کے سی آر فی الوقت 900 کروڑ خرچ کر رہے ہیں۔ دو کروڑ روپئے کی لاگت سے سداشیونگر ، اڈلور یلاریڈی میں ڈبل روڈ کی تعمیرات کا آغاز کرنے کی بات کہی ۔ اس موقع پر منڈل پریشد صدر انوسیا زیڈ پی ٹی سی نرسملو ، منڈل پارٹی صدر مہیندر ریڈی ، کسان کمیٹی صدر بھوم ریڈی، اے ایم سی چیرمین سائی ریڈی اور بیریا ، سائیلو ، راجندر دوسرے موجود تھے ۔
کوڑنگل مدرسہ فوقانیہ میں دینی تقریری مقابلہ
کوڑنگل /3 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اپنائے دردؔ کی نگرانی میں چلنے والے اِدارے ’’ اکوائے عائشہ کوڑنگل ‘‘ کے زیر اہتمام ’’ تنظیم تربیت طلباء عصری تعلیم ‘‘ نے اسکولی طلباء و طالبات کیلئے نبی کریمﷺ کی مدنی زندگی کے زیر عنوان گذشتہ روز تقریری مقابلہ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا ۔ مدرسہ دارالعلوم کوڑنگل میں منعقدہ اس مقابلہ میں کوڑنگل و کوسگی مدرسہ فوقانہ ذکور و مدرسہ فوقانیہ اُناث کے طلباء و طالبات اور ٹمریز اسکول کوڑنگل کے طلباء و طالبات کی قابل لحاظ تعداد نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔ تین زمروں میں اول ، دوم اور سوم انعامات سے نوازا گیا اور مقابلہ میں حصہ لینے والے تمام طلباء و طالبات کو ترغیبی انعامات دئے گئے ۔ مقابلہ کے انعقاد میں حافظ محمد آصف مدرس ٹمریز اسکول کوڑنگل نے کافی دلچسپی لی ۔ آخر میں ابنائے درد نے مدرسہ دارالعلوم کوڑنگل کے منتظمین ، مقابلہ میں شرکت کرنے والے مدارس کے اساتذہ و حافظ محمد آصف کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے بعد آئندہ سیرت النبی ﷺ کے ایک اور پہلو پر جلد ہی تحریری مقابلوں کیلئے تیاری شروع کرنے کیلئے طلباء و طالبات سے گذارش کی گئی ۔