بارش سے ذخائر آب پر ، صورتحال پر نظر ، پولیس چوکس ، وی سی سجنار کا دورہ

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 23 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : شہر میں جاری بارش کے سلسلہ اور تاریخی ذخائر آب حمایت ساگر اور عثمان ساگر میں پانی کے بہاؤ کا جائزہ لینے کے لیے آج کمشنر پولیس سائبر آباد وی سی سجنار حمایت ساگر پہونچ گئے ۔ انہوں نے عہدیداروں کے ہمراہ حمایت ساگر اور اس کے نشیبی علاقوں کے علاوہ گذشتہ میں متاثرہ علاقوں کے حالات کا جائزہ لیا ۔ پانی کے مسلسل بہاؤ کے سبب تاریخی ذخائر آب حمایت ساگر اور عثمان ساگر کے دروازے کھول دینے سے اور موسیٰ ندی میں پانی کے بہاؤ کے سبب نشیبی علاقوں اور یہاں موجود آبادی کو چوکس کردیا گیا ہے ۔ کمشنر پولیس سائبر آباد نے حمایت ساگر کے علاوہ پلے چیرو ، اپا چیرو کا بھی جائزہ لیا اور عوام کو یقین دلایا کہ پولیس 24 گھنٹے چوکس رہے گی ۔ انہوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ بارش اور پانی کے بہاؤ کے دوران اپنے مکانات سے باہر نہ نکلیں اور کسی بھی قسم کی پریشانی پر سائبر آباد پولیس کے واٹس اپ نمبر 9490617444 اور ڈائیل 100 پر اطلاع دیں ۔۔